ملازمین کے بچوں کے لیے فیس پیکیج

ملتان ریجن کے پولیس ملازمین کے بچوں کو مختلف تعلیمی اداروں میں رعایتی فیس پکیج ملے گا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد نے ریجن بھر کے پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے مختلف سکولوں سے رعایتی فیس کے معاہدہ پر دستخط کر دئیے ہیں۔ پنجاب گروپ آف کالجز سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فیسوں میں 50 فیصد تک رعایت ملے گی۔ ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمین کے بچے بھی یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔

Monday, January 1, 2018